خیبر:لنڈی کوتل میں سی ٹی ڈی اہلکارنامعلوم افراد کی فائرنگ سے شہید

ضلع خیبرکی تحصیل لنڈی کوتل کے علاقے خوگہ خیل میں انسدادِ دہشت گردی محکمے (سی ٹی ڈی) کے کانسٹیبل نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں شہید ہو گئے۔

کانسٹیبل عاصم، جن کا تعلق شینواری قوم کے عاشق خیل قبیلے سے تھا ان دنوں چھٹی پر اپنے گھر آئے ہوئے تھے اور یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب وہ اپنے گھر کے باہر موجود تھے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی متعلقہ اداروں اور سیکیورٹی فورسز نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : بنوں: تھانہ ہوید کی حدود میں فائرنگ، ریسکیو 1122 کا اہلکار عثمان خان شہید

پولیس اور تفتیشی ٹیموں نے موقع سے شواہد اکٹھے کر لیے ہیں اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے اور مزید تفصیلات تحقیقات مکمل ہونے کے بعد فراہم کی جائیں گی۔

Scroll to Top