پاکستان جنوبی ایشیا میں پانڈا بانڈ جاری کرنے والا پہلا ملک بن گیا، وزیر خارجہ محمد اورنگزیب

پاکستان نے چین میں اپنا پہلا پانڈا بانڈ جاری کر کے جنوبی ایشیا کا پہلا ملک ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ یہ اقدام پاکستان اور چین کے درمیان مالی و اقتصادی تعاون کو مزید مضبوط بنانے میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔

چین میں پانڈا بانڈ کے اجرا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان نے مجموعی طور پر 7.2 ارب چینی یوان کے پانڈا بانڈ پروگرام کا آغاز کیا ہے جبکہ ابتدائی مرحلے میں 1.75 ارب چینی یوان کے بانڈز جاری کیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس اقدام سے بین الاقوامی مالیاتی منڈیوں میں پاکستان کا اعتماد مزید مستحکم ہوگا،  وزیر خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف پروگرام پر عملدرآمد کے باعث ملکی معیشت پر اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے چین کی مارکیٹ میں پہلا “پانڈا بانڈ” جاری کر دیا

محمد اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان کی معیشت میں استحکام آ رہا ہے مہنگائی میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے جبکہ زرمبادلہ کے ذخائر بہتر ہو رہے ہیں، برآمدات اور ترسیلاتِ زر میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت ٹیکس نظام کی ڈیجیٹلائزیشن اور ٹیکس نیٹ کو وسعت دینے پر کام کر رہی ہے تاکہ معاشی بنیادیں مزید مضبوط کی جا سکیں۔

وزیر خزانہ کے مطابق پانڈا بانڈ کا اجرا پاکستان اور چین کے مالی تعاون میں ایک تاریخی پیش رفت ہے جو مستقبل میں سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا کرے گا۔

Scroll to Top