1500 روپے مالیت کے پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی، خوش نصیبوں کے ناموں کا اعلان

ملک بھر کے ہزاروں بانڈ ہولڈرز کی بے صبری سے انتظار کی گھڑیاں اب ختم ہو چکی ہیں کیونکہ نیشنل سیونگز سینٹر سیالکوٹ میں 1500 روپے مالیت کے پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی نمبر 106 کا انعقاد کیا گیا۔

اس بانڈ کے پہلے انعام کی رقم 30 لاکھ روپے ہے جبکہ دوسرے انعام کے امیدواروں کو 10 لاکھ روپے دیے جاتے ہیں، اس کے علاوہ تیسرے انعامات جیتنے والے 1,696 افراد کو 18 ہزار 500 روپے کا نقد انعام دیا جائے گا۔

موجودہ قرعہ اندازی کے نتائج کے مطابق پرائز بانڈ نمبر 024132 نے 30 لاکھ روپے کا پہلا انعام اپنے نام کیا ہے۔ دوسرا انعام تین مختلف خوش نصیب نمبروں 026284، 355420 اور 407321 کے حصے میں آیا ہے جن میں سے ہر ایک کو 10 لاکھ روپے کا دوسرا انعام دیا جائے گا۔

نیشنل سیونگز سینٹر کے حکام کا کہنا ہے کہ 1500 روپے مالیت کے پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی کی مکمل لسٹ، بشمول تیسرے انعامات، جیسے ہی باقاعدہ طور پر جاری کی جائے گی، اسے فوری طور پر عوام کی سہولت کے لیے آن لائن فراہم کر دیا جائے گا۔

انعام جیتنے والے تمام افراد اصل بانڈ اور شناختی کارڈ کے ساتھ اپنے انعام کا دعویٰ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے بی ایس سی فیلڈ دفاتر، نامزد کمرشل بینکوں یا نیشنل سیونگز سینٹرز سے کر سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ پرائز بانڈز پاکستان میں محفوظ سرمایہ کاری کے طور پر سمجھے جاتے ہیں کیونکہ اس میں سرمایہ کار کو اصل رقم کا نقصان نہیں ہوتا، جبکہ سال بھر ہونے والے مختلف ڈراز میں انعام جیتنے کا سنہری موقع بھی ملتا ہے۔ ہر پاکستانی شہری اپنے شناختی کارڈ کی کاپی کے ساتھ کسی بھی اسٹیٹ بینک کے آفس، نامزد کمرشل بینک یا نیشنل سیونگز سینٹر سے یہ پرائز بانڈ آسانی سے خرید سکتا ہے۔

Scroll to Top