امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران کے ساتھ جنگ بندی کے حق میں نہیں تھا،دوسرے ملکوں خاص طور پر پاکستان کی خاطر یہ فیصلہ کیا۔
ائیر فورس ون میں صحافیوں سے گفتگومیں ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستانی قیادت کی ایک بار پھر تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے وزیراعظم اور فیلڈ مارشل شاندار شخصیات ہیں۔
صدر ٹرمپ نے کہا ایران 20 برس کیلئے ایٹمی پروگرام معطل کردے تو وہ کافی ہے لیکن اس کیلئے مضبوط گارنٹی درکار ہوگی۔ چینی صدر تائیوان کے معاملے میں کوئی تصادم نہیں چاہتے۔ تائیوان کو ہتھیاروں کی منظوری دینی ہے یا نہیں فیصلہ کچھ دن میں کروں گا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ چینی کمپنیوں پرایرانی تیل کی خریداری پر پابندیاں ہٹانے سے متعلق چند دن میں فیصلہ کروں گا، چین ہم سے اربوں ڈالر کے سویابین خریدے گا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ برطانوی وزیراعظم کیلئے سیاسی طور پربچ جانا بہت مشکل ہے، کیئر اسٹارمر کو ایمیگریشن اور انرجی کے مسائل پر قابو پانا ہوگا۔
گفتگو کے دوران صدر ٹرمپ نے نیویارک ٹائمز کے رپورٹر پر برہمی کا اظہار کیا اور ان کی رپورٹس کو باغیانہ قرار دیا۔





