بنوں: سرکلر روڈ کے قریب سے دو افراد کی گولیاں لگی لاشیں برآمد

بنوں میں تھانہ میراخیل کی حدود خوجڑی سرکلر روڈ کے قریب سے دو نامعلوم افراد کی لاشیں ملی ہیں۔

مقامی افراد کی اطلاع پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور دونوں لاشوں کو اپنی تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔

ابتدائی طبی معائنے اور پولیس رپورٹ کے مطابق دونوں افراد کو فائرنگ کر کے قتل کیا گیا ہے۔ مقتولین کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی ہے جس کے لیے پولیس مختلف ذرائع استعمال کر رہی ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے اہم شواہد اکٹھے کر لیے گئے ہیں اور واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

پولیس نے اس حوالے سے سرچ آپریشن اور تفتیش کا دائرہ وسیع کر دیا ہے تاکہ جلد از جلد ملزمان کا سراغ لگا کر انہیں قانون کے کٹہرے میں لایا جا سکے۔

Scroll to Top