شہزاد نوید
سوات کے علاقے خوازہ خیلہ میں کم عمر لڑکی کے ساتھ مبینہ زیادتی کے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا، پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا جبکہ مزید دو کی تلاش جاری ہے۔
پولیس رپورٹ کے مطابق متاثرہ لڑکی کی گمشدگی کی رپورٹ 26 اپریل 2026 کو تھانہ سیدو شریف میں درج کی گئی تھی۔
بعد ازاں متاثرہ لڑکی اپنے والد کے ہمراہ تھانہ خورشید خان شہید پہنچی جہاں اس کی رپورٹ پر چار افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔
ایف آئی آر کے مطابق مقدمہ نمبر 282 مورخہ 14 مئی 2026 بجرم دفعہ 376 ت پ درج کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : عید پر اے ٹی ایم صارفین کیلئے بڑی خوشخبری، اسٹیٹ بینک کا اہم اعلان
پولیس نے نامزد ملزمان میں سے نسیم خان اور جمال حسین کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ دیگر ملزمان فاروق اور شیراز کی گرفتاری کے لیے مختلف علاقوں میں کارروائیاں جاری ہیں۔
پولیس حکام کے مطابق واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور باقی ملزمان کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔





