سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے پاکستان کی جانب سے کی جانے والی ثالثی کی کوششوں کی بھرپور حمایت کا اظہار کرتے ہوئے خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں بحری راستوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کی اہمیت پر زور دیا ہے۔
سعودی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ عالمی تجارت اور استحکام کے لیے جہاز رانی کی آزادی کا تحفظ انتہائی ناگزیر ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ خطے کی موجودہ صورتحال میں محفوظ بحری راستوں کو یقینی بنانا سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے تاکہ تجارتی سرگرمیاں بغیر کسی رکاوٹ کے جاری رہ سکیں۔
شہزادہ فیصل بن فرحان نے خطے میں امن و امان کے قیام اور تنازعات کے حل کے لیے پاکستان کے مثبت کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب امن کے لیے کی جانے والی تمام سفارتی کوششوں کا خیرمقدم کرتا ہے۔





