مردان : مردان کے علاقے لوند خوڑ میں کمرے کی چھت گرنے کے افسوسناک حادثے میں خاتون سمیت دو افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہو گیا۔
ریسکیو1122 کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈیزاسٹر اینڈ ریسکیو ٹیم، میڈیکل ٹیم، ڈیزاسٹر وہیکل اور ایمبولینسیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔
ریسکیو اہلکاروں نے ملبے تلے دبے افراد کو نکال کر طبی امداد فراہم کی۔ حادثے میں 60 سالہ شاہ وزیر اور ان کی اہلیہ جاں بحق ہو گئے، جبکہ 18 سالہ صدیق ولد شاہ وزیر زخمی ہوا۔
یہ بھی پڑھیں : بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی ،روڈ بلاک اور گاڑیوں کو جلانے کی سازش ناکام، 2 دہشتگرد جہنم واصل
ریسکیو1122 کی میڈیکل ٹیم نے زخمی کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد لوند خوڑ ہسپتال منتقل کر دیا، جبکہ جاں بحق افراد کی لاشیں بھی ہسپتال منتقل کی گئیں۔
واقعے کے بعد علاقے میں فضا سوگوار ہو گئی جبکہ اہل علاقہ کی بڑی تعداد جائے حادثہ پر جمع ہو گئی۔





