بیرون ملک سفر کے لیے اہم دستاویزات لازمی قرار، نئی ہدایات جاری

اسلام آباد: بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ نے بیرون ملک سفر کے لیے ای ٹریول ڈاکیومنٹ (ETD) کے اجرا سے متعلق نئی اور اہم ہدایات جاری کر دی ہیں۔

جاری کردہ ہدایات کے مطابق اب ای ٹی ڈی حاصل کرنے کے لیے درخواست گزار کی شناخت اور سفری ریکارڈ کی مکمل اور سخت تصدیق لازمی قرار دی گئی ہے۔

اس عمل کے دوران شناختی کارڈ، پاسپورٹ اور امیگریشن ریکارڈ کی تصدیق کو بنیادی شرط بنایا گیا ہے۔

بیورو کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ ای ٹی ڈی صرف اسی صورت میں جاری کیا جائے گا جب درخواست دینے والے فرد کی شناخت اور اس کی قومی حیثیت کی مکمل جانچ پڑتال مکمل طور پر درست ثابت ہو۔

یہ بھی پڑھیں : خلیجی قیادت کی درخواست پر امریکا نے ایران پر حملہ معطل کردیا

اس اقدام کا مقصد سفری دستاویزات کے اجرا کے نظام کو مزید شفاف اور محفوظ بنانا بتایا گیا ہے۔

نئی ہدایات کے بعد اب ہر درخواست کی تفصیلی اسکریننگ کی جائے گی تاکہ کسی بھی قسم کی غلط یا مشکوک معلومات کی بنیاد پر دستاویز جاری نہ ہو سکے۔

Scroll to Top