صوبے میں مسائل، بدامنی اور بے چینی کی صورتحال پر صدر ویمن ونگ نورالعین خالق کا وزیراعلیٰ سے سوال

صوبے میں مسائل، بدامنی اور بے چینی کی صورتحال پر صدر ویمن ونگ نورالعین خالق کا وزیراعلیٰ سے سوال

صدر ویمن ونگ نورالعین خالق نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کے عوام بے شمار مسائل کا شکار ہیں جبکہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی اڈیالہ میں مصروف دکھائی دیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ صوبے کو ایسا وزیراعلیٰ چاہیے جو مکمل طور پر عوامی مسائل اور امن و امان کے لیے کام کرے۔ ان کے مطابق صوبہ اس وقت مسائل، دہشتگردی اور کمزور گورننس کا شکار ہے۔

نورالعین خالق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں عوام کو سنگین مسائل کا سامنا ہے اور گورننس کا مسئلہ بھی جوں کا توں ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ کو عوام کو مکمل وقت دینا چاہیے اور ان کے مسائل حل کرنے چاہئیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ کی اولین ترجیح صوبے میں امن و امان ہونا چاہیے، اور جس ضلع میں حالات کشیدہ ہوں وہاں وزیراعلیٰ کو موجود ہونا چاہیے، نہ کہ وہ بار بار اڈیالہ جیل کے باہر نظر آئیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ عوام نے اعتماد اسی لیے دیا تھا کہ وہ ان کے درمیان رہ کر مسائل حل کریں، نہ کہ عوامی مشکلات کو نظر انداز کیا جائے۔

Scroll to Top