جنوبی وزیرستان! تحصیل وانا میں دفعہ 144 نافذ، مختلف علاقوں میں آمد و رفت محدود
جنوبی وزیرستان کی تحصیل وانا میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے، جس کے تحت مختلف علاقوں میں نقل و حرکت پر پابندیاں عائد کر دی گئی ہیں
جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق وانا میں دفعہ 144 کا نفاذ صبح 6 بجے سے شام 6 بجے تک رہے گا۔ اس دوران متعدد اہم راستے آمد و رفت کے لیے بند رہیں گے۔
راستوں کی بندش کے تحت تیارزہ، کرب کوٹ، عزیز آباد چوک، درگئی اور توئی خلہ گل کچ جانے والے راستے شامل ہیں۔
انتظامیہ کی جانب سے شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ متبادل راستوں کا استعمال کریں اور ہدایات پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔





