جماعت اسلامی (جے آئی) کے مرکزی رہنما اور سابق امیر جماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمد انتقال کر گئے۔ میاں مقصود احمد کی نماز جنازہ آج بعد نماز عصر منصورہ میں ادا کی جائے گی۔
ان کے انتقال پر امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان، لیاقت بلوچ، امیر العظیم، فرید پراچہ اور دیگر رہنماؤں کی جانب سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔
جماعت اسلامی پنجاب کے سابق امیر میاں مقصود احمد ہمیں سوگوار چھوڑ کر اپنے رب کے پاس لوٹ گئے۔
اِ نَّا لِلہ وَ اِنَّا اِلَیہِ راجِعُون۔
الله سبحانه وتعالى مرحوم کی مغفرت فرمائیں۔
اُنہیں اپنی جَوارِ رحمت میں جگہ دیں ،اُن کے لیے آخرت کے مرحلے آسان کریں؛ اور
تمام اہلِ خاندان کو صبرِ… pic.twitter.com/90hYTzRBoU— Shakil Ahmed Turabi (@Saturabi) May 20, 2026
امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے میاں مقصود احمد کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ جماعت اسلامی کا سرمایہ افتخار تھے اور ان کی وفات تحریک اسلامی کے لیے ایک بہت بڑا نقصان ہے۔
یہ بھی پڑھیں : اسلام آباد پر ایک بار پھر پوری دنیا کی نظریں؛ حج کے بعد ایران امریکہ مذاکرات کا فیصلہ کن دور متوقع
حافظ نعیم الرحمان نے مزید دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے، انہیں غریقِ رحمت کرے اور تمام لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔





