مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہوگیا ؟ جانئے

مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہوگیا ؟ جانئے

مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، فی تولہ ریٹ نئی بلند سطح پر پہنچ گیا۔

عالمی و مقامی گولڈ مارکیٹس میں ایک دن کی نمایاں کمی کے بعد سونا اور چاندی کی قیمتوں میں دوبارہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت میں 5000 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 475,362 روپے ہو گئی ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونا 4287 روپے مہنگا ہو کر 407,546 روپے تک پہنچ گیا ہے۔

چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ دیکھا گیا ہے، فی تولہ چاندی 60 روپے بڑھ کر 8034 روپے ہو گئی ہے۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے، جہاں فی اونس سونا 50 ڈالر کے اضافے کے بعد 4530 ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔ مارکیٹ ماہرین کے مطابق عالمی اقتصادی صورتحال اور سرمایہ کاری کے رجحانات اس اضافے کی بڑی وجوہات ہیں۔

صرافہ مارکیٹ ذرائع کے مطابق قیمتوں میں یہ اتار چڑھاؤ جاری رہنے کا امکان ہے، جس پر سرمایہ کاروں اور خریداروں کی نظریں مرکوز ہیں۔

Scroll to Top