خیبر پختونخوا حکومت کے صوبائی وزیر نے اپنی ہی پارٹی کے کارکن اور معروف سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ کو لیگل نوٹس بھیج دیا

صوبائی وزیر ہاؤسنگ ڈاکٹر امجد علی نے اپنی کردار کشی کرنے والے اپنی ہی جماعت کے کارکن اور معروف سوشل میڈیا ایکٹوسٹ شکیل شیخ کو قانونی نوٹس جاری کر دیا ہے۔

ڈاکٹر امجد علی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ خود کو پی ٹی آئی کارکن اور سابق گورنر شاہ فرمان کا دستِ راست ظاہر کرنے والے شخص نے اے آئی ٹیکنالوجی کا غلط استعمال کرتے ہوئے جھوٹی ویڈیوز کے ذریعے ان پر بے بنیاد الزامات لگائے۔

صوبائی وزیر نے واضح کیا ہے کہ سیاسی مخالفت کی آڑ میں کسی کی پگڑی اچھالنے اور جھوٹا پروپیگنڈا کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جا سکتی۔

یہ بھی پڑھیں : سوات، عدالت کاپی ٹی آئی ایم این اےڈاکٹر امجد علی کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج کرنے کا حکم

ان کا کہنا ہے کہ ان من گھڑت الزامات پر قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے اور بہت جلد عدالت میں ہتکِ عزت کا کیس بھی دائر کیا جائے گا تاکہ جھوٹ پھیلانے والے عناصر کو قانون کے مطابق عبرت کا نشان بنایا جا سکے۔

Scroll to Top