بجلی سبسڈی سکیم،پاورڈویژن نے صارفین کیلئے اہم انتباہ جاری کردیا

پاور ڈویژن نے بجلی کے بلوں پر کیو آر کوڈ کی آڑ میں صارفین کی حساس معلومات چوری ہونے کے خدشے کے پیش نظر باقاعدہ ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔

ترجمان پاور ڈویژن کے مطابق صارفین کو ایک خاص لنک پر کلک کرکے 4 مراحل میں معلومات شیئر کرنے کا کہا جاتا ہے۔ معلومات درج کرنے کے بعد صارفین سے اسی لنک پر 6 ہندسوں والا کوڈ درج کرنے کا مطالبہ کیا جاتا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ بعض عناصر کیو آر کوڈ استعمال کرکے مذموم مقاصد حاصل کرنا چاہتے ہیں۔

ان کے مطابق بل کے علاوہ متعلقہ معلومات کسی اور پلیٹ فارم پر درج نہیں ہوسکتیں، اس لیے معلومات کے اندراج کا یہ طریقہ کار غلط اور غیرقانونی ہے۔

پاور ڈویژن کے ترجمان نے مزید بتایا کہ جرائم پیشہ عناصر کے بارے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کو آگاہ کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : نئے گیس کنکشنز سے متعلق حکومت کا بڑا فیصلہ

ترجمان نے بجلی صارفین کو ہدایت کی ہے کہ وہ سبسڈی کے لیے کسی ڈیجیٹل پلیٹ فارم یا کاغذ پر اپنی معلومات درج نہ کریں۔

Scroll to Top