فیلڈ مارشل سید عاصم منیر تہران پہنچ گئے،ایرانی وزیرداخلہ نے پرتپاک استقبال کیا

چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیرایران اور امریکہ کے درمیان جاری کشیدگی کو کم کرنے اور اہم مصالحتی کوششوں کے سلسلے میں ایک اہم سرکاری دورے پر تہران پہنچ گئے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دارالحکومت پہنچنے پر ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی نے فیلڈ مارشل کا پرتپاک استقبال کیا جبکہ اس موقع پر پاکستان کے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

Scroll to Top