محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ

عید تعطیلات کے دوران خیبرپختونخوا میں اسپتالوں کی ایمرجنسی 24 گھنٹے فعال رکھنے کی ہدایت

Pakistan SCO Summit 2026

خیبرپختونخوا کے محکمۂ صحت نے عید تعطیلات کے دوران عوام کو صحت کی سہولیات کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کے لیے اہم ہدایات جاری کر دی ہیں۔

محکمۂ صحت کے مراسلے کے مطابق عید کے ایام میں صوبے کے تمام سرکاری اسپتالوں میں ایمرجنسی سروسز 24 گھنٹے فعال رکھی جائیں گی تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری طبی امداد فراہم کی جا سکے۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ روڈ ٹریفک حادثات اور دیگر ہنگامی واقعات سے مؤثر طور پر نمٹنے کے لیے ایمرجنسی یونٹس میں اضافی عملہ تعینات کیا جائے۔ اس کے ساتھ ساتھ ایمرجنسی وارڈز میں میڈیکل اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی مکمل موجودگی کو بھی لازمی قرار دیا گیا ہے۔

محکمۂ صحت نے تمام ضلعی ہیلتھ افسران اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹس کو ہدایت کی ہے کہ عید کے دوران جامع ڈیوٹی پلان مرتب کیا جائے اور اس پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔

مراسلے میں واضح کیا گیا ہے کہ عید تعطیلات کے دوران اسپتالوں میں عملے کی غیر حاضری ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی، جبکہ تمام اسپتال انتظامیہ کو ہائی الرٹ رہنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top