فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے مشکل حالات میں بھی امریکا ،ایران میں روابطہ برقرار رکھے ، ٹی آر ٹی

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے مشکل حالات میں بھی امریکا ،ایران میں روابطہ برقرار رکھے ، ٹی آر ٹی

امریکا اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی کے دوران پاکستان ایک قابل اعتماد ثالث کے طور پر ابھر کر سامنے آیا ہے، ترک میڈیا نے بھی پاکستان کے سفارتی کردار کو سراہا ہے۔

ترک نشریاتی ادارے ٹی آر ٹی کے مطابق پاکستان نے اس نازک صورتحال میں خاموش، منظم اور مؤثر سفارت کاری کے ذریعے دونوں فریقین کے درمیان رابطوں کو برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کیا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی پالیسی شور شرابے کے بجائے بیک چینل ڈپلومیسی اور محتاط سفارت کاری پر مبنی ہے۔

ٹی آر ٹی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی جغرافیائی اہمیت، عسکری و انٹیلی جنس ساکھ اور امریکا، ایران، چین، خلیجی ممالک اور ترکیہ کے ساتھ بیک وقت روابط نے اسے ایک منفرد سفارتی مقام دیا ہے۔

مزید کہا گیا ہے کہ حالیہ پاک سعودی دفاعی معاہدے نے پاکستان کی علاقائی ساکھ کو مزید مضبوط کیا ہے، جبکہ مغربی سرحدوں پر دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے مؤثر اقدامات بھی عالمی سطح پر تسلیم کیے جا رہے ہیں۔

ترک میڈیا کے مطابق مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال میں پاکستان ایک قابلِ قبول ثالث کے طور پر سامنے آیا ہے، تاہم اس کے اثر و رسوخ کو مزید مستحکم بنانے کے لیے معاشی چیلنجز پر قابو پانا ضروری ہوگا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی امریکی، ایرانی، سعودی، عرب، ترکیہ اور قطری حکام پاکستان کے ثالثی کردار کو سراہ چکے ہیں۔

Scroll to Top