فیلڈ مارشل، ایئر اور نیول چیف کی قوم کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد

فیلڈ مارشل، ایئر اور نیول چیف کی قوم کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد

فیلڈ مارشل عاصم منیر، ایئر چیف اور نیول چیف نے پوری قوم کو عیدالاضحیٰ کی دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق مسلح افواجِ پاکستان ملک میں پائیدار امن، خوشحالی اور قومی یکجہتی کے فروغ کیلئے دعاگو ہیں۔

آئی ایس پی آر نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج ملکی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کیلئے ہر لمحہ پرعزم ہیں، جبکہ عیدالاضحیٰ قربانی، ایمان، ایثار اور اتحاد کا عظیم پیغام دیتی ہے۔

عیدالاضحیٰ کے مقدس موقع پر شہدائے پاکستان اور اُن کے اہلِ خانہ کو خصوصی خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا گیا کہ شہدا کی لازوال قربانیوں نے وطنِ عزیز کی بنیادوں کو مزید مضبوط اور ناقابلِ تسخیر بنایا ہے۔

Scroll to Top