ٹیسٹ رینکنگ میں پاکستانی کھلاڑی تنزلی کا شکار، بنگلادیشی اسٹارز نے بڑی چھلانگ لگادی

ٹیسٹ رینکنگ میں پاکستانی کھلاڑی تنزلی کا شکار، بنگلادیشی اسٹارز نے بڑی چھلانگ لگادی

آئی سی سی کی تازہ ٹیسٹ رینکنگ میں پاکستانی کھلاڑیوں کی تنزلی جبکہ بنگلادیشی کھلاڑیوں کی نمایاں ترقی سامنے آئی ہے۔

بیٹرز رینکنگ میں بنگلادیش کے تجربہ کار بیٹر مشفق الرحیم نے شاندار کارکردگی کی بدولت 10 درجے ترقی حاصل کرتے ہوئے 16ویں پوزیشن پر جگہ بنالی ہے۔ دوسری جانب پاکستان کے سعود شکیل 10 درجے تنزلی کے بعد 26ویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔

پاکستان کے اسٹار بیٹر بابر اعظم نے ایک درجہ بہتری حاصل کرتے ہوئے 22ویں پوزیشن سنبھال لی، جبکہ سلمان آغا بھی دو درجے ترقی کے بعد 27ویں نمبر پر آگئے ہیں۔

بولرز رینکنگ میں بھی بنگلادیش کے ناہید رانا نے نمایاں بہتری دکھائی اور 10 درجے ترقی کے بعد 54ویں پوزیشن حاصل کرلی۔ پاکستان کے اسپنر نعمان علی دو درجے تنزلی کے بعد ساتویں نمبر پر چلے گئے ہیں، جبکہ شاہین شاہ آفریدی بھی دو درجے تنزلی کے بعد 26ویں پوزیشن پر آگئے ہیں۔

آئی سی سی کی نئی رینکنگ کے بعد شائقین کرکٹ کی نظریں اب آنے والی سیریز میں پاکستانی کھلاڑیوں کی کارکردگی پر مرکوز ہیں۔

Scroll to Top