روس نے بھی افغانستان سے دہشگردی پر پاکستان کا موقف مان لیا ،روسی جریدہ

روس نے بھی افغانستان سے دہشگردی پر پاکستان کا موقف مان لیا ،روسی جریدہ

Pakistan SCO Summit 2026

افغانستان میں دہشتگرد تنظیموں کی بڑھتی ہوئی سرگرمیوں پر عالمی سطح پر تشویش میں اضافہ ہوگیا ہے، جبکہ روسی جریدے نے بھی دہشتگردی سے متعلق پاکستان کے مؤقف کی تائید کردی ہے۔

رپورٹس کے مطابق افغان طالبان حکومت کے دوران افغانستان میں مختلف دہشتگرد گروہوں کی موجودگی عالمی برادری کے لیے سنگین خطرہ بنتی جارہی ہے۔ روسی جریدے نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ افغانستان میں سرگرم دہشتگرد تنظیمیں نہ صرف اپنی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں بلکہ نئے افراد کو بھی بھرتی کررہی ہیں۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ پاکستان پہلے ہی عالمی برادری کو افغانستان سے درپیش دہشتگردی کے خطرات سے آگاہ کرتا رہا ہے، جبکہ حالیہ صورتحال نے ان خدشات کو مزید تقویت دی ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر بھی متعدد مواقع پر افغانستان میں دہشتگردوں کی موجودگی اور سرحد پار دہشتگردی کے خطرات سے متعلق اظہارِ تشویش کرچکے ہیں۔

ماہرین کے مطابق خطے میں امن و استحکام کے لیے دہشتگردی کے خطرات پر عالمی سطح پر مؤثر اور مشترکہ حکمتِ عملی اپنانا ناگزیر ہوچکا ہے۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top