بنوں: بکا خیل آپریشن میں ہلاک خوارجی پی ٹی ایم کا سرگرم کارکن نکلا، سیکیورٹی ذرائع

Pakistan SCO Summit 2026

بنوں کے علاقے بکا خیل میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران ہلاک ہونے والا خوارجی شاہد عرف کمانڈو درحقیقت پی ٹی ایم کا سرگرم کارکن نکلا ہے جو ان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ بھی چلاتا تھا۔

زرائع کے مطابق ہلاک خوارجی شاہد عرف کمانڈو کے پی ٹی ایم کے سینئر رہنما عبدالصمد کے ساتھ انتہائی گہرے روابط تھے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق اس واقعے سے ایک بار پھر یہ واضح ہوتا ہے کہ پی ٹی ایم اور فتنہ الخوارج ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں، جہاں ایک گروہ سیاست اور پروپیگنڈے کے لبادے میں چھپا ہے تو دوسرا بندوق اور بم دھماکوں سے انتشار پھیلاتا ہے۔

یہ صورتحال اس بات کا ثبوت ہے کہ کس طرح متعدد خوارجی سرغنے پی ٹی ایم کا حصہ ہیں اور تنظیم کی جانب سے ان کی سہولت کاری کی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں،فتنہ الہندوستان کے 17 دہشتگرد ہلاک

ذرائع کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا کے غیور عوام اس دھوکے میں نہیں آئیں گے اور قوم ان فتنوں کے خلاف سیسہ پلائی دیوار ہے، جبکہ سیکیورٹی فورسز خوارجیوں کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رکھیں گی۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top