لوئر دیر: تیمرگرہ میں گاڑی کی ٹکر سے طالب علم جاں بحق، ڈرائیور فرار

Pakistan SCO Summit 2026

عبداللہ مدنی
لوئر دیر کے صدر مقام تیمرگرہ کے علاقے تالاش بازار میں تیز رفتار ڈائنا گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار ایک نوجوان جاں بحق ہو گیا جبکہ حادثے کے بعد گاڑی کا ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

ذرائع کے مطابق زیارت تالاش کے مصروف بازار میں چکدرہ سے تیمرگرہ آنے والی ایک تیز رفتار ڈائنا گاڑی نے موٹر سائیکل کو زوردار ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار فرسٹ ایئر کا طالب علم محمد سنان خان ولد طارق خان (سکنہ سرائے پایان تالاش) سڑک پر گر کر موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

یہ بھی پڑھیں : لوئر دیر،کمسن بچے سے زیادتی کے جرم میں امام مسجد کو 21 سال قید کی سزا

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر ضروری قانونی کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا اور نامعلوم ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کر کے اس کی تلاش شروع کر دی ہے۔

واضح رہے کہ لوئر دیر میں گزشتہ چھ دنوں کے دوران دریا میں ڈوبنے اور مختلف ٹریفک حادثات کے نتیجے میں اب تک 13 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جن میں اکثریت نوجوانوں کی ہے۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top