ٓوفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کر دیا ہےجس کا نوٹیفکیشن منسٹری آف انرجی (پیٹرولیم ڈویژن) کی جانب سے جاری کر دیا گیا ہے۔ اوگرا کی سفارشات اور حکومت کی منظوری کے بعد پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 12 روپے 90 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہےجس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 345 روپے 87 پیسے سے بڑھ کر 358 روپے 77 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔ اسی طرح ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 72 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہےجس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 378 روپے 05 پیسے سے بڑھ کر 381 روپے 77 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نوٹیفکیشن جاری

عوام کے لیےخوشخبری،پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان

Pakistan SCO Summit 2026

ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 30 روپے فی لیٹر تک کم ہونے کی توقع ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اس بڑی کمی کی حتمی منظوری دیں گے۔

وزیراعظم کی منظوری ملتے ہی پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے نئی قیمتوں کا باقاعدہ اعلان کر دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے آئندہ ایک ہفتے کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان آج ہی کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں : سستا پیٹرول اسکیم،موٹر سائیکل سواروں کے لیے بڑی خوشخبری آگئی

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے بھی پاکستان میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 22 روپے فی لیٹر کمی کی گئی تھی جس کے بعد پٹرول اور ڈیزل کے موجودہ نرخ بالترتیب 381.78 اور 380.78 روپے فی لیٹر ہیں۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top