سابق کپتانوں کی واپسی، پی سی بی میں اہم تقرریوں کا امکان

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) میں قومی ٹیم کے سابق کپتانوں کو اہم انتظامی اور کوچنگ ذمہ داریاں دیے جانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق سابق کپتان اور مایہ ناز بلے باز یونس خان کو پاکستان ٹیسٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کیے جانے پر غور کیا جا رہا ہے، اس کے ساتھ ساتھ انہیں قومی سلیکشن کمیٹی کا حصہ بنانے کا بھی امکان ہے۔

اسی طرح ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق آل راؤنڈر محمد حفیظ کو پی سی بی میں ڈائریکٹر کرکٹ (انٹرنیشنل) کی ذمہ داری دیے جانے پر غور جاری ہے جبکہ انہیں قومی سلیکشن کمیٹی میں شامل کیے جانے کا بھی امکان ہے۔

دوسری جانب اطلاعات کے مطابق قومی ٹیسٹ ٹیم کے موجودہ کوچ سرفراز احمد اور کپتان شان مسعود کو ان کی ذمہ داریوں سے ہٹائے جانے کا امکان ہے تاہم ذرائع کے مطابق سرفراز احمد پاکستان شاہینز ٹیم کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں بدستور انجام دیتے رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی نے کرکٹ کے نئے قوانین کی منظوری دے دی

پی سی بی کی جانب سے اس حوالے سے حتمی فیصلوں کا باضابطہ اعلان آئندہ دنوں میں متوقع ہے۔

Scroll to Top