قومی اسمبلی اور سینیٹ کا اجلاس کل طلب ، وفاقی بجٹ 12 جون کو پیش کیا جائیگا

قومی اسمبلی اور سینیٹ کا اجلاس کل طلب ، وفاقی بجٹ 12 جون کو پیش کیا جائیگا

وفاقی بجٹ 12 جون کو قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا، جس کے لیے قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس کل طلب کر لیے گئے ہیں۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کی ایڈوائس پر پارلیمان کے دونوں ایوانوں کے اجلاس طلب کیے ہیں۔

قومی اسمبلی کا اجلاس کل شام 5 بجے جبکہ سینیٹ کا اجلاس کل سہ پہر 4 بجے منعقد ہوگا۔

وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری کے مطابق وفاقی بجٹ جمعہ 12 جون کو قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب مالی سال 2026-27 کا بجٹ ایوان میں پیش کریں گے۔

ذرائع کے مطابق بجٹ اجلاس کے دوران اہم مالی اور اقتصادی فیصلوں کی توقع کی جا رہی ہے، جبکہ حکومتی و اپوزیشن ارکان کی جانب سے بجٹ پر بھرپور بحث متوقع ہے۔

Scroll to Top