خیبر پختونخوا کے محکمہ اعلیٰ و ثانوی تعلیم (ہائر ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ) نے صوبہ بھر کے میدانی اور پہاڑی اضلاع کے تمام سرکاری و نجی کالجوں اور جامعات میں گرمیوں کی تعطیلات کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے۔
جاری کردہ سرکاری اعلامیے کے مطابق، میدانی علاقوں کے تعلیمی اداروں میں موسمِ گرما کی چھٹیاں 15 جون سے 31 اگست تک ہوں گی جبکہ سرد پہاڑی اضلاع میں یہ تعطیلات یکم جولائی سے 31 جولائی 2026 تک رہیں گی۔
نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ ان چھٹیوں کے باوجود کالجوں اور یونیورسٹیوں میں جاری بی ایس چار سالہ پروگرام کی کلاسز اور امتحانات متاثر نہیں ہوں گے، اور انہیں مقررہ سمسٹر شیڈول کے مطابق ہی مکمل کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں : پاکستانی طلبہ کیلئے امریکا میں اسکالرشپ کا بڑا اعلان
اس کے ساتھ ہی صوبے بھر میں پہلے سے طے شدہ تمام امتحانات بھی اپنے شیڈول کے مطابق جاری رہیں گے۔





