ملک میں شرح خواندگی میں اضافہ، کونسا صوبہ پہلے نمبر پر ہے؟

اسلام آباد: پاکستان میں شرح خواندگی میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے مطابق مجموعی لٹریسی ریٹ 61 فیصد سے بڑھ کر 63 فیصد تک پہنچ گیا ہے۔

اقتصادی سروے رپورٹ کے مطابق مردوں میں شرح خواندگی 73 فیصد جبکہ خواتین میں یہ شرح 54 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔ شہری علاقوں میں خواندگی کی شرح 74 فیصد جبکہ دیہی علاقوں میں یہ 55 فیصد رہی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شہری علاقوں میں مردوں کی شرح خواندگی 81 فیصد اور خواتین کی 68 فیصد تک پہنچ گئی ہے، جبکہ دیہی علاقوں میں مردوں کی لٹریسی ریٹ 67 فیصد اور خواتین کی 44 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں : فیفا ورلڈکپ 2026 کا میکسیکو میں شاندار افتتاح، عالمی میلہ سج گیا

صوبائی سطح پر پنجاب شرح خواندگی کے اعتبار سے سب سے آگے ہے جہاں یہ شرح 68 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔ سندھ اور خیبر پختونخوا میں شرح خواندگی 58، 58 فیصد جبکہ بلوچستان میں یہ 49 فیصد رہی۔

اقتصادی سروے کے مطابق شہری پنجاب میں شرح خواندگی 78 فیصد جبکہ دیہی سندھ میں یہ شرح 39 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔ رپورٹ میں مجموعی طور پر تعلیمی شعبے میں بہتری کے رجحان کو نمایاں کیا گیا ہے۔

Scroll to Top