میکسیکو سٹی: فیفا ورلڈکپ 2026 کا شاندار، منظم اور پروقار افتتاحی تقریب کے ساتھ باقاعدہ آغاز ہو گیا۔
فٹبال کے سب سے بڑے عالمی ایونٹ کی افتتاحی تقریب میکسیکو کے اسٹیڈیم میں رنگا رنگ انداز میں منعقد ہوئی، جس نے دنیا بھر کے شائقین کو محظوظ کر دیا۔
افتتاحی تقریب میں عالمی شہرت یافتہ گلوکاراؤں اور فنکاروں نے شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا۔ شکیرا اور برنا بوائے نے ورلڈکپ کا آفیشل نغمہ پیش کیا، جس پر اسٹیڈیم میں موجود شائقین جھوم اٹھے۔
افتتاح كاس العالم للمنتخبات في المكسيك 🇲🇽🔥
اجواء عظيمة 😍👏🏻#المكسيك #امريكا #كاس_العالم pic.twitter.com/E4AK1i27XD
— كارزما | ابوشلش 🇸🇦 (@kwi92) June 11, 2026
شکیرا کی اسٹیج پر انٹری سے قبل روایتی رقص کے ذریعے میزبان ملک میکسیکو نے ایونٹ کو خوش آمدید کہا۔
تقریب میں میکسیکو کے معروف بینڈ “مانا”، وینیزویلا کے ڈینی اوشین اور کولمبین گلوکار جے بیلوین نے بھی اپنی پرفارمنس سے شائقین کو خوب محظوظ کیا۔
یہ بھی پڑھیں : پاکستان نے ٹرمپ کو ایران پر حملے بند کرنے پرراضی کیا، امریکی تجزیہ کارماریو نوفل
اسٹیڈیم رنگوں کے بادلوں اور لائٹس سے جگمگا اٹھا، اور تقریب کا مجموعی دورانیہ 17 منٹ سے بھی کم رہا۔
افتتاحی تقریب کے بعد ورلڈکپ کا پہلا میچ میزبان میکسیکو اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلا جا رہا ہے۔ ٹورنامنٹ کے دیگر مشترکہ میزبان ممالک کینیڈا اور امریکا میں بھی پہلے میچز سے قبل افتتاحی تقریبات منعقد کی جائیں گی۔
فیفا ورلڈکپ 2026 کو دنیا بھر میں فٹبال کا سب سے بڑا اور شائقین کے لیے سب سے زیادہ متوقع ایونٹ قرار دیا جا رہا ہے۔





