وفاقی کابینہ نے آئندہ مالی سال کے بجٹ اور فنانس بل کی منظوری دے دی

وفاقی کابینہ نے بجٹ دستاویزات اور فنانس بل کے مسودے کی باقاعدہ منظوری دے دی جس کے بعد بجٹ قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کابینہ اجلاس میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافے سے متعلق مختلف تجاویز پر بھی غور کیا گیا۔ تاہم اس حوالے سے حتمی فیصلے کا اعلان بجٹ تقریر کے دوران متوقع ہے۔

بجٹ منظوری کے بعد حکومت آئندہ مالی سال کے معاشی اہداف، ترقیاتی منصوبوں اور مالیاتی پالیسیوں کا باضابطہ اعلان کرے گی۔

وفاقی حکومت نے مالی سال 2026-27 کے لیے ایک ہزار ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ مختص کر دیا۔ بجٹ میں انفراسٹرکچر، آبی وسائل، تعلیم، صحت اور آئی ٹی سمیت مختلف شعبوں کے لیے فنڈز رکھے گئے ہیں۔

بجٹ دستاویزات کے مطابق نیشنل ہائی وے اتھارٹی کو 224 ارب 51 کروڑ روپے کے ساتھ سب سے زیادہ فنڈز دیے گئے ہیں، جبکہ آبی وسائل ڈویژن کے لیے 103 ارب 80 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس، بجٹ سیشن کا بائیکاٹ نہ کرنے کا فیصلہ

صوبوں اور خصوصی علاقوں کے لیے 233 ارب 33 کروڑ روپے، ضم شدہ اضلاع کے لیے 56 ارب 7 کروڑ روپے اور آزاد کشمیر و گلگت بلتستان کے لیے 85 ارب 2 کروڑ روپے رکھے گئے ہیں۔

سی پیک 2.0 کی نئی اسکیموں کے لیے بھی ایک ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔

Scroll to Top