پیٹرول سستا، مگر اصل کہانی ابھی باقی! حکومت نے ایک اور بڑا ریلیف دیدیا

پیٹرول سستا، مگر اصل کہانی ابھی باقی! حکومت نے ایک اور بڑا ریلیف دیدیا

وفاقی حکومت نے عوام کو ریلیف دیتے ہوئے پیٹرول کی قیمت میں کمی کے بعد پیٹرولیم ڈیولپمنٹ لیوی (PDL) میں بھی نمایاں ردوبدل کر دیا ہے، جس کے تحت پیٹرول صارفین کو مزید ریلیف جبکہ ڈیزل پر لیوی میں اضافہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نے پیٹرول پر لیوی میں 9 روپے 24 پیسے فی لیٹر کمی کر دی ہے، جس کے بعد پیٹرول پر لیوی 116 روپے 8 پیسے سے کم ہو کر 106 روپے 24 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔ حکام کے مطابق یہ اقدام پیٹرول صارفین کو اضافی ریلیف فراہم کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔

دوسری جانب ہائی اسپیڈ ڈیزل پر لیوی میں 8 روپے 67 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل پر لیوی 44 روپے 59 پیسے سے بڑھ کر 53 روپے 26 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق دیگر پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی کی شرح میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ ہائی اوکٹین پر لیوی 305 روپے 37 پیسے فی لیٹر، فرنس آئل پر 77 روپے فی لیٹر، مٹی کے تیل پر 20 روپے 36 پیسے فی لیٹر جبکہ لائٹ ڈیزل پر 15 روپے 84 پیسے فی لیٹر برقرار ہے۔

معاشی ماہرین کے مطابق پیٹرول پر لیوی میں کمی سے موٹر سائیکل اور چھوٹی گاڑیوں کے مالکان کو براہ راست ریلیف ملے گا، جبکہ ڈیزل پر لیوی میں اضافہ مال بردار گاڑیوں کے کرایوں اور زرعی شعبے پر اثر ڈال سکتا ہے۔

حکومت کے اس اقدام کو مجموعی طور پر عوامی ریلیف اور مالی توازن برقرار رکھنے کی کوشش قرار دیا جا رہا ہے۔

Scroll to Top