بھارتی ایئرفورس کا ایک اور جنگی طیارہ کریش، پائلٹ کی نااہلی بے نقاب

بھارتی ایئرفورس کا ایک اور جنگی طیارہ کریش، پائلٹ کی نااہلی بے نقاب

بھارتی فضائیہ کا ایک اور اے این-32 طیارہ لینڈنگ کے دوران حادثے کا شکار، آگ لگ گئی

بھارتی فضائیہ کا ایک اے این-32 فوجی طیارہ ریاست آسام کے شہر جورہاٹ میں لینڈنگ کے دوران حادثے کا شکار ہو گیا، جس کے بعد طیارے میں آگ بھڑک اُٹھی۔

بھارتی فضائیہ کے مطابق حادثہ جورہاٹ ایئربیس پر اس وقت پیش آیا جب طیارہ لینڈنگ کر رہا تھا۔ واقعے کے فوراً بعد ایئر بیس پر موجود فائر فائٹنگ ٹیموں کو طلب کر لیا گیا، جنہوں نے آگ بجھانے کا عمل شروع کر دیا۔

دفاعی ترجمان کے مطابق سینئر فضائیہ حکام موقع پر پہنچ گئے ہیں اور ریسکیو و ایمرجنسی آپریشن جاری ہے۔ تاہم تاحال کسی جانی نقصان یا زخمیوں سے متعلق حتمی معلومات سامنے نہیں آئیں۔

بھارتی فضائیہ نے تصدیق کی ہے کہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے، جبکہ جائے وقوعہ پر آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر حادثے کی نوعیت کا تعین نہیں کیا جا سکا، اور مکمل رپورٹ تحقیقات کے بعد جاری کی جائے گی۔

Scroll to Top