سونا عوام کی پہنچ سے دور، قیمت میں آج پھر بڑا اضافہ،فی تولہ کتنے کا ہوگیا ؟ جانئے

سونا عوام کی پہنچ سے دور، قیمت میں آج پھر بڑا اضافہ،فی تولہ کتنے کا ہوگیا ؟ جانئے

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد قیمتیں نئی بلند سطح پر پہنچ گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونا 43.70 ڈالر مہنگا ہو کر 4219 ڈالر فی اونس تک پہنچ گیا ہے۔مقامی صرافہ مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ دیکھا گیا، جہاں فی تولہ سونا 4 ہزار 370 روپے مہنگا ہو کر 4 لاکھ 44 ہزار 336 روپے تک پہنچ گیا ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونا 3 ہزار 933 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 79 ہزار 880 روپے کا ہو گیا ہے۔چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، فی تولہ چاندی 200 روپے مہنگی ہو کر 7 ہزار 279 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

ماہرین کے مطابق عالمی معاشی غیر یقینی صورتحال اور طلب میں اضافے کے باعث سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ اور مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔

Scroll to Top