بونیر:ملنگ درہ شلبانڈی میں افسوسناک واقعہ

شوکت بونیری
ضلع بونیرکی تحصیل ڈگر کے علاقے ملنگ درہ شلبانڈی میں ماربل کی کان میں بلاسٹنگ (دھماکے) کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 9 افراد شدید زخمی ہو گئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق کان میں دھماکا اس وقت ہوا جب معمول کے مطابق پتھر توڑنے کے لیے مائننگ بلاسٹ کیا گیاتاہم اس دوران اڑنے والے وزنی پتھر قریبی آبادی اور راہگیروں پر جا گرے۔

یہ بھی پڑھیں : بونیر: معمولی زبانی تکرار نے دو زندگیاں چھین لیں

واقعے کی اطلاع ملتے ہی مقامی ریسکیو ٹیمیں اور پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچیں اور زخمیوں کو ملبے سے نکال کر ابتدائی طبی امداد فراہم کی جس کے بعد انہیں فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر (ڈی ایچ کیو) ہسپتال ڈگر منتقل کر دیا گیا ہے۔

اسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

Scroll to Top