آزاد کشمیر کے کچھ بہکے ہوئے بھائی کسی اور کے ایجنڈے پر چل رہے ہیں،خواجہ آصف

آزاد کشمیر کے کچھ بہکے ہوئے بھائی کسی اور کے ایجنڈے پر چل رہے ہیں،خواجہ آصف

وفاقی وزیر خواجہ آصف نے آزاد کشمیر کی صورتحال کے حوالے سے ایک اہم بیان جاری کیا ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں وفاقی وزیر خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ بات چیت کی ابتدا ریاست سے وفاداری اور مکمل اطاعت سے ہوتی ہے۔

انہوں نے لکھا کہ آزاد کشمیر کے کچھ بہکے ہوئے بھائی جو آج کل کسی ایجنڈے پر چل رہے ہیں، وہ آئینِ پاکستان کے آرٹیکل 5 کو ضرور پڑھیں، جو ریاست سے غیر متزلزل وفاداری کا تقاضا کرتا ہے۔”

انہوں نے قرآن مجید کی ایک آیات کا حوالہ شیئر کیا ۔

﴿إِنَّمَا جَزَاءُ الَّذِينَ يُحَارِبُونَ اللَّهَ وَرَسُولَهُ وَيَسْعَوْنَ فِي الْأَرْضِ فَسَادًا أَنْ يُقَتَّلُوا أَوْ يُصَلَّبُوا أَوْ تُقَطَّعَ أَيْدِيهِمْ وَأَرْجُلُهُم مِّنْ خِلَافٍ أَوْ يُنفَوْا مِنَ الْأَرْضِ ۚ ذَٰلِكَ لَهُمْ خِزْيٌ فِي الدُّنْيَا ۖ وَلَهُمْ فِي الْآخِرَةِ عَذَابٌ عَظِيمٌ﴾
ترجمہ
جو لوگ اللہ اور اس کے رسولؐ سے جنگ کرتے ہیں اور زمین میں فساد پھیلانے کی کوشش کرتے ہیں، ان کی سزا یہ ہے کہ انہیں قتل کیا جائے، یا سولی چڑھا دیا جائے، یا ان کے ہاتھ اور پاؤں مخالف سمتوں سے کاٹ دیے جائیں، یا انہیں ملک بدر کر دیا جائے۔ یہ ان کے لیے دنیا میں رسوائی ہے اور آخرت میں بڑا عذاب ہے۔

Scroll to Top