بونیر: معمولی زبانی تکرار نے دو زندگیاں چھین لیں

شوکت بونیرے

بونیر: ضلع بونیر کی تحصیل مندنڑ کے علاقے کوریا میں دو افراد کے جاں بحق ہونے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، جس کے بعد علاقے میں افسوس اور کشیدگی کی فضا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ فائرنگ کے نتیجے میں پیش آیا، جس میں ویلج کونسل سیکرٹری شبیر احمد اور ڈاکٹر سکندر زبیر شاہ جاں بحق ہو گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعے سے کچھ روز قبل دونوں کے درمیان زبانی تکرار ہوئی تھی۔ بتایا جاتا ہے کہ تقریباً دو ہفتے قبل ویلج کونسل سیکرٹری شبیر احمد کے قریبی رشتہ دار اور ڈاکٹر سکندر زبیر شاہ کے درمیان بھی اسی نوعیت کا تنازع سامنے آیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : 8 مئی احتجاج کے حوالے سے شفیع جان کا واضح پیغام سامنے آ گیا

پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔ حکام کے مطابق واقعے کے محرکات جاننے کے لیے مختلف پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے۔

دونوں افراد کی لاشوں کو ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا گیا، جس کے بعد علاقے میں سوگ کی فضا چھا گئی ہے۔

Scroll to Top