مہنگائی، ٹیکسز اور بے روزگاری عروج پر، حکومت عوام کیساتھ مذاق کر رہی ہے، شہرام ترکئی

مہنگائی، ٹیکسز اور بے روزگاری عروج پر، حکومت عوام کیساتھ مذاق کر رہی ہے، شہرام ترکئی

رکن قومی اسمبلی شہرام ترکئی نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ موجودہ حکومت کی معاشی پالیسیوں اور طرزِ حکمرانی پر سخت تنقید کی ۔

تفصیلات کے مطابق انہوں نے کہا کہ یہ حکومت عوامی حکومت نہیں بلکہ غلط راستے سے وجود میں آئی ہے اور عوامی مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈال کر اسے قائم کیا گیا، اس لیے ایسی حکومت سے عوامی بجٹ کی توقع نہیں کی جا سکتی۔

شہرام ترکئی کے مطابق گزشتہ تین برسوں میں حکومت کی جانب سے اتنے ٹیکسز عائد کیے گئے ہیں کہ مزید ٹیکس لگانے کی کوئی گنجائش باقی نہیں رہی۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) سے “بتہ خوری” کا کام لے رہی ہے۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ ایف بی آر اور انکم ٹیکس میں انفورسمنٹ ٹیمیں تشکیل دی جا رہی ہیں، جن کے ذریعے شہریوں کو روزانہ کی بنیاد پر لیٹرز بھیجے جائیں گے، جس سے عوام پر مزید دباؤ بڑھے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک میں پیٹرول، بجلی اور پیداواری لاگت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، جس کے باعث بے روزگاری میں اضافہ اور غربت میں خطرناک حد تک اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔

شہرام ترکئی نے کہا کہ غریب اور تنخواہ دار طبقہ شدید مالی مشکلات کا شکار ہے اور موجودہ صورتحال میں عوام کا گزارا مشکل ہو چکا ہے، جبکہ حکومتی پالیسیاں عوام کے ساتھ مذاق کے مترادف ہیں۔

Scroll to Top