خیبرپختونخوا میں متعدد اعلی افسران کے تبادلے،نوٹیفیکیشن جاری

محمد اعجاز آفریدی
حکومت خیبر پختونخوا نے صوبائی بیوروکریسی میں اہم ردوبدل کرتے ہوئے متعدد افسران کے تبادلوں اور تقرریوں کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔

ہیومن ریسورس مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفکیشنز کے مطابق گریڈ 18 کے افسر فہید اللہ کو لینڈ ایکوزیشن کلیکٹر نیو پشاور ویلی سے ہٹا کر محکمہ پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ میں ڈپٹی سیکریٹری لگا دیا گیا ہے جبکہ اسٹیبلشمنٹ میں تعیناتی کے منتظر نوید اکبر کو سیکریٹری پروونشل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی نئی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ اس عہدے پر پہلے سے کام کرنے والے اکبر افتخار احمد کو محکمہ اسٹیبلشمنٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اسی طرح ایک اور نوٹیفکیشن کے ذریعے گریڈ 17 کے افسران کی خدمات میں بھی تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ اسسٹنٹ کمشنر اوگی مانسہرہ محمد علی کا تبادلہ کر کے انہیں ہیومن ریسورس مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ بھیج دیا گیا ہے اور ان کی جگہ اسسٹنٹ کمشنر چارسدہ محمد آفتاب منیر کو اوگی مانسہرہ کا نیا اسسٹنٹ کمشنر تعینات کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : خیبر پختونخوا میں مزید متعدد اعلیٰ افسران کے تبادلے اور تقرریاں

اس طرح چارسدہ میں خالی ہونے والی اسسٹنٹ کمشنر کی کرسی پر اب محکمہ خزانہ کے سیکشن افسر وقاص الرحمن فرائض انجام دیں گے۔

Scroll to Top