جوڈیشل کمیشن میں اہم فیصلوں کی تیاری، اجلاس کا شیڈول جاری

اسلام آباد: جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کا اہم اجلاس 19 جون 2026 کو طلب کر لیا گیا ہے، جس میں ججز کی تقرری اور کارکردگی جانچنے کے قوانین سمیت اہم معاملات پر غور کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 19 جون کو دوپہر 2 بجے سپریم کورٹ بلڈنگ میں ہوگا، جس میں ججز کی تقرری کے طریقہ کار اور کارکردگی جانچنے سے متعلق قوانین زیرِ بحث آئیں گے۔

اجلاس کے ایجنڈے میں آئینی بنچوں کے ججز کی نامزدگی کے معیار کا معاملہ بھی شامل ہے، جبکہ ججز انٹرویو رولز کا ڈرافٹ بھی غور کیلئے پیش کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں : امریکی و ایرانی صدور نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کر دیئے،معاہدہ نافذالعمل ہوگیا

ذرائع کا کہنا ہے کہ جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں ممبران کو بذریعہ زوم شرکت کی سہولت بھی حاصل ہوگی۔

اجلاس میں عدالتی نظام سے متعلق اہم پالیسی معاملات پر فیصلے متوقع ہیں۔

Scroll to Top