تین دن اضافے کے بعد گولڈ مارکیٹس میں سونے کی قیمتوں میں کمی، فی تولہ کتنے کاہوگیا ؟جانئے

تین دن اضافے کے بعد گولڈ مارکیٹس میں سونے کی قیمتوں میں کمی، فی تولہ کتنے کاہوگیا ؟جانئے

مسلسل تین روز تک اضافے کے بعد ملک بھر کی گولڈ مارکیٹس میں سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس سے خریداروں کو جزوی ریلیف ملا ہے۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 2,300 روپے کمی کے بعد 452,936 روپے ہو گئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 2,070 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 387,615 روپے مقرر ہو گئی۔

دوسری جانب چاندی کی قیمتوں میں بھی کمی دیکھی گئی ہے۔ فی تولہ چاندی 144 روپے سستی ہو کر 7,359 روپے پر آ گئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمتوں میں گراوٹ کا رجحان دیکھنے میں آیا، جہاں فی اونس سونا 23 ڈالر کمی کے بعد 4,305 ڈالر پر ٹریڈ کرتا رہا۔

ماہرین کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمتوں میں اتار چڑھاؤ اور سرمایہ کاروں کے بدلتے رجحانات کے باعث قیمتی دھاتوں کی قیمتوں پر اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ آئندہ دنوں میں عالمی معاشی صورتحال اور امریکی مالیاتی پالیسی سونے کی قیمتوں کے تعین میں اہم کردار ادا کرے گی۔

Scroll to Top