سوئٹزرلینڈ نے امریکا اور ایران کے درمیان آج ہونے والی مجوزہ مذاکراتی میٹنگ منسوخ ہونے کی باضابطہ تصدیق کر دی ہے۔
سوئس وزارتِ خارجہ کے مطابق برگن اسٹاک میں آج طے شدہ مذاکرات اب منعقد نہیں ہوں گے، حکومت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان ملاقات کا شیڈول تبدیل کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق چند گھنٹے قبل تک یہ مذاکرات شیڈول کا حصہ تھے تاہم بعد میں اچانک منسوخی کا اعلان کیا گیا، معاہدے پر پہلے ہی ڈیجیٹل اور الیکٹرانک دستخط کیے جا چکے ہیں جبکہ ابتدائی اور باضابطہ مذاکرات کی اہمیت کم ہونے کے بعد موجودہ شیڈول میں تبدیلی کی گئی۔
مزید بتایا گیا ہے کہ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے بھی سوئٹزرلینڈ کا مجوزہ دورہ منسوخ کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر بطور ثالث دستخط کردیئے
ذرائع کے مطابق پاکستان اور قطر اس عمل میں ثالثی کردار ادا کرتے رہے تاہم آج کی مجوزہ ملاقات اب نہیں ہوگی۔
اطلاعات کے مطابق معاہدہ برقرار ہے تاہم صرف اس کے عملی نفاذ سے متعلق مجوزہ ملاقات منسوخ کی گئی ہے، برگن اسٹاک میں سخت سیکیورٹی انتظامات کے باوجود مذاکراتی سرگرمیاں ملتوی یا منسوخ ہو گئی ہیں۔





