وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہےکہ وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی امریکہ ایران امن معاہدے کے لیے تاریخی کاوشوں نے دنیا کے امن اور معیشتوں کو محفوظ کر کے خوشحال مستقبل کے خوابوں کو نئی اُمید دی ہے۔
ایکس پر جاری بیان میں عطا اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف کا عزم ہمیشہ عوامی ریلیف رہا ہے۔ آج انہوں نے پیٹرول 74 روپے اور ڈیزل 67 روپے فی لیٹر سستا کرنے کا اعلان کیا؛ پیٹرول 373 سے 299 جبکہ ڈیزل 378 سے 311 روپے فی لیٹر ہو گیا۔
یہ بھی پڑھیں : حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان
وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ عالمی بحران میں وزیر اعظم نے پہلے 129 ارب روپے کی تاریخی سبسڈی دے کر قوم کو تیل کے عالمی بحران سے بچایااور وعدہ کیا کہ معاشی گنجائش ملتے ہی فائدہ عوام کو منتقل ہوگا، آج وہ وعدہ پورا ہوا۔





