امریکا ایران مفاہمتی یادداشت، وزیراعظم شہباز شریف لیک لوزن سمٹ میں شرکت کے لیے سوئٹزرلینڈ روانہ

امریکا اور ایران کے درمیان اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے تحت ہونے والے مذاکرات کے سلسلے میں وزیراعظم محمد شہباز شریف لیک لوزن سمٹ میں شرکت کے لیے سوئٹزرلینڈ روانہ ہو گئے ہیں۔

سرکاری ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ سوئٹزرلینڈ کے شہر برجن اسٹاک پہنچیں گے، جہاں 21 جون 2026 کو تکنیکی سطح کے اہم مذاکرات منعقد ہوں گے۔

اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر دستخط کے بعد یہ مذاکرات دونوں ممالک کے درمیان جاری سفارتی عمل کا اہم مرحلہ قرار دیے جا رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف مذاکراتی عمل کے دوران پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

چیف آف آرمی اسٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی برجن اسٹاک میں ہونے والے مذاکرات میں شرکت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ایران نےآبنائے ہرمز تمام بحری آمدورفت کےلیے بندکردی
سفارتی حلقوں کا کہنا ہے کہ لیک لوزن سمٹ خطے میں امن و استحکام کے فروغ اور امریکا، ایران تعلقات میں پیش رفت کے لیے اہمیت کی حامل قرار دی جا رہی ہے، جبکہ پاکستان اس عمل میں سہولت کار کا کردار ادا کر رہا ہے۔

Scroll to Top