وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اگر خطے میں مجوزہ معاہدہ کامیاب ہوتا ہے تو اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کا سیاسی کیریئر ختم ہو سکتا ہے۔
نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ اسرائیل، امریکا اور ایران کے درمیان کسی بھی ممکنہ معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی ہر ممکن کوشش کر رہا ہے، کئی دیگر ممالک بھی موجودہ اسرائیلی اقدامات کی مذمت کر رہے ہیں۔
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ فلسطینی عوام نے جو قربانیاں دی ہیں ان کا صلہ انہیں ضرور ملے گا۔
خواجہ آصف نے مزید کہا کہ بھارت، اسرائیل اور افغانستان میں پاکستان دشمنی ایک مشترکہ عنصر کے طور پر موجود ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عسکری میدان کے فاتح، سفارتی محاذ کے مؤثر کردار، فیلڈ مارشل عاصم منیر نے امریکہ ایران کو مذاکرات کی میز پر بٹھا دیا
انہوں نے الزام عائد کیا کہ بھارت پاکستان میں دہشتگردی کے لیے دہشتگرد عناصر کو اسلحہ فراہم کر رہا ہے۔
وزیر دفاع خواجہ آصد نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف پاکستان کو اب کوئی نہ کوئی حتمی فیصلہ کرنا ہوگا۔





