عالمی اور مقامی صرافہ بازاروں میں مسلسل تین روز تک کمی کے بعد سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں 24 کیراٹ فی تولہ سونے کی قیمت میں 4643 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد نئی قیمت 442636 روپے ہو گئی ہے۔ اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 4179 روپے بڑھ کر 378345 روپے پر پہنچ گئی ہے۔
دوسری جانب بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں 46 ڈالر اور 43 سینٹ کا اضافہ ہوا ہے جس سے عالمی سطح پر فی اونس سونا 4202 ڈالر کا ہو گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کتنے ٹیکس شامل ہیں؟ تفصیلات سامنے آ گئیں
مقامی مارکیٹ میں سونے کے ساتھ ساتھ چاندی کی قیمتوں میں بھی تیزی دیکھی گئی ہے اور فی تولہ چاندی 189 روپے مہنگی ہو کر 7151 روپے کی ہو گئی ہے۔





