200 روپے پرائز بانڈ ڈرا نمبر 106 کے نتائج جاری، خوش نصیب افراد کے نام سامنے آگئے

 نیشنل سیونگز سینٹر کراچی کی جانب سے 200 روپے کے پرائز بانڈ ڈرا نمبر 106 کے نتائج کا باضابطہ اعلان پیر کے روز کر دیا گیا، جس کے بعد کامیاب خوش نصیب افراد کی فہرست جاری کر دی گئی ہے۔

پرائز بانڈ اسکیم حکومت پاکستان کی جانب سے جاری کردہ ایک محفوظ سرمایہ کاری کا ذریعہ ہے، جس میں شہری نہ صرف اپنی رقم محفوظ رکھتے ہیں بلکہ قرعہ اندازی کے ذریعے نقد انعامات جیتنے کا موقع بھی حاصل کرتے ہیں۔

200 روپے مالیت کا بانڈ اپنی کم لاگت اور محفوظ نوعیت کے باعث ملک بھر میں خاصی مقبولیت رکھتا ہے۔

ڈرا نمبر 106 کے مطابق پہلا انعام 7 لاکھ 50 ہزار روپے مقرر تھا جو بانڈ نمبر 581381 کے حصے میں آیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : علاج معالجے میں کوتاہی برداشت نہیں، سہیل آفریدی ایل آر ایچ ہسپتال پشاور پہنچ گئے

اسی طرح دوسرے انعام کے طور پر متعدد خوش قسمت نمبرز کا اعلان کیا گیا ہے، جن میں ہر ایک کو 2 لاکھ 50 ہزار روپے دیے جائیں گے۔

دوسرے انعام جیتنے والے نمبرز میں 070148، 194865، 222052، 412303 اور 710633 شامل ہیں۔

قرعہ اندازی کے نتائج کے بعد ملک بھر کے چھوٹے سرمایہ کاروں کی دلچسپی ایک بار پھر بڑھ گئی ہے، کیونکہ پرائز بانڈ اسکیم کو محفوظ سرمایہ کاری کے ساتھ ساتھ اضافی مالی فائدہ حاصل کرنے کا ایک اہم ذریعہ سمجھا جاتا ہے۔

Scroll to Top