شہزاد نوید
سوات کے علاقے مٹہ کے مقام پر بریم بائی پاس کے قریب اسکول کی سوزوکی گاڑی اور کار کے درمیان خوفناک تصادم ہوا ہے جس کے نتیجے میں 10 سے زائد طالبات شدید زخمی ہو گئی ہیں۔
واقعے کے فوراً بعد ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیم نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کیں اور تمام زخمی طالبات کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد فوری طور پر تحصیل ہسپتال مٹہ منتقل کیا۔
یہ بھی پڑھیں : سوات میں گھریلو ناچاقی پرخاتون قتل ،3افراد گرفتار ،آلہ قتل برآمد
ہسپتال انتظامیہ کے مطابق تمام متاثرہ طالبات کو بحفاظت ایمرجنسی وارڈ منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ڈاکٹروں کی نگرانی میں انہیں مزید ضروری طبی سہولیات اور علاج معالجہ فراہم کیا جا رہا ہے۔





