میٹ ہینری کی تاریخی کارکردگی، آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی

نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر میٹ ہینری نے شاندار کارکردگی کے بعد آئی سی سی ٹیسٹ بولرز رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کر کےتاریخ رقم کردی ہے۔

میٹ ہینری36سال بعد نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹیسٹ بولرز کی فہرست میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے تیسرے بولر بن گئے ہیں۔

ہینری نے انگلینڈ کے خلاف اوول ٹیسٹ میں مجموعی طور پر 11 وکٹیں حاصل کیں، جس میں پہلی اننگز میں 5 جبکہ دوسری اننگز میں 6 وکٹیں شامل تھیں۔ ان کی غیر معمولی بولنگ کی بدولت نیوزی لینڈ نے 253 رنز سے کامیابی حاصل کر کے سیریز برابر کر دی ہے۔

اس کارکردگی کے بعد ہینری چھ درجے ترقی کرتے ہوئے 870 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ بھارت کے جسپریت بمراہ کے برابر نمبر ون مقام پر پہنچ گئے۔

یہ بھی پڑھیں : ورلڈ کپ 2026:اسٹار فٹبالر رونالڈو نے تاریخ رقم کر دی

دوسری جانب انگلینڈ کے تجربہ کار بیٹر جو روٹ نے بھی ٹیسٹ بیٹنگ رینکنگ میں دوبارہ پہلی پوزیشن حاصل کر لی ہے۔ انہوں نے میچ میں 46 اور 77 رنز کی اننگز کھیل کر ہیری بروک اور ٹریوس ہیڈ کو پیچھے چھوڑ دیا۔

Scroll to Top