عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں مزید گر گئیں

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں مزید گر گئیں

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں گراوٹ کا رجحان جاری ہے اور تازہ ترین تجارتی سیشن کے دوران تیل کی قیمتیں مزید گرِ گئی ہیں۔

لندن بینچ مارک برینٹ کروڈ 72.91 ڈالر فی بیرل ہو گیا جب کہ امریکی خام تیل ویسٹرن ٹیکساس 69.63 ڈالر فی بیرل ہو گیا۔ ابوظبی بینچ مارک مربان کروڈ 66.35 ڈالر فی بیرل پر آگیا۔

عالمی منڈی میں قدرتی گیس کی قیمت 3.31 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو ہو گئی ہے۔

معاشی ماہرین کے مطابق امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ کے آغاز کے بعد سے اب تک عالمی منڈی میں برینٹ خام تیل کی یہ سب سے کم ترین سطح ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی،وزیراعظم کے مشیر نے بڑی خوشخبری سنادی

قیمتوں میں اس نمایاں کمی کی وجہ عالمی سطح پر تیل کی طلب میں کمی اور سپلائی کی صورتحال میں بہتری کو قرار دیا جا رہا ہے۔

Scroll to Top