پی ٹی آئی نے ایم این اے اقبال آفریدی کو شوکاز نوٹس جاری

پارٹی ڈسپلن کی مسلسل خلاف ورزی، پی ٹی آئی ایم این اے اقبال آفریدی کو شوکاز نوٹس جاری

شیراز احمد شیرازی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پارٹی ڈسپلن کی مسلسل خلاف ورزی کرنے پر قومی اسمبلی کے رکن (ایم این اے) اقبال آفریدی کو باقاعدہ شوکاز نوٹس جاری کر دیا ہے۔

پارٹی قیادت کی جانب سے جاری کردہ شوکاز نوٹس کے مطابق اقبال آفریدی کو اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کا جواب دینے اور اپنا موقف واضح کرنے کے لیے 7 دن کی مہلت دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پارٹی پالیسی کی مسلسل خلاف ورزی، پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کا اقبال آفریدی کی رکنیت معطل کرنے کا فیصلہ

نوٹس میں خبردار کیا گیا ہے کہ اگر مقررہ وقت کے اندر تسلی بخش جواب موصول نہ ہوا تو اقبال آفریدی کی بنیادی پارٹی رکنیت معطل کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں پاکستان تحریک انصاف سے مستقل طور پر بے دخل بھی کیا جا سکتا ہے۔

Scroll to Top